کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار فتح پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ قومی شاہینوں نے بلے بازی اور گیند بازی دونوں شعبوں میں بھارتی ٹیم پر واضح اور مکمل برتری حاصل کی اور فائنل میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ شاندار فتح نوجوان کھلاڑیوں کے بلند عزم، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے اور فتح و نصرت ہمیشہ انہی کا مقدر بنتی ہے جو حوصلے، محنت اور خود اعتمادی کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔وزیر اعلی بلوچستان نے اس موقع پر پوری قوم، کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس تاریخی کامیابی سے نہ صرف کرکٹ کا میدان روشن ہوا بلکہ نوجوانوں میں محنت اور حوصلے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔
کوئٹہ، میر سرفراز بگٹی نے انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی

ٹیگز:
میر سرفراز
