سبی (ڈیلی گرین گوادر) سبی کے علاقے کڑک روڈ پر دیرینہ دشمنی کے باعث فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص جانبحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے فورا بعد اہلِ محلہ نے اطلاع دی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا۔پولیس نے جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت عبداللہ مری کے نام سے کی۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ بتایا جا رہا ہے۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قاتل کے گھر چھاپہ مارا، جہاں موٹرسائیکل اور قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا گیا۔ تاہم، قاتل اس وقت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعہ سے متعلق معلومات ہیں تو فوری طور پر متعلقہ تھانے میں اطلاع دیں تاکہ قاتل کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
سبی، دیرینہ دشمنی کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
سبی
