کوئٹہ: مچھ اور کولپور میں سیکورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن مکمل 24حملہ آور کو ہلاک کیا گیا۔ پاکستان فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29اور 30جنوری کی درمیانی شب دہشت گردوں نے مچھ اور کولپور کمپلیکس پر حملہ کیاجس پر سیکورٹی فورسز نے حملہ آور کو بھر پور جواب دیتے ہوئے حملے کو پسپا کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے فرار ہو نے والیحملہ آور وں کا تعقب کر تے ہوئے سینیٹائزیشن و کلیئرنس آپریشنز کئے اور تین دنوں کے دوران 24حملہ آور وں کو ہلاک کیا گیا جن میں شہزاد بلوچ، عطا اللہ، صلاح الدین، عبدالودود اور ذیشان اہم دہشتگرد ہیں جبکہ انکے دیگرہلاک ہو نے والے ساتھیوں کی شناخت کا عمل جا ری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے شدید تبادلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4اہلکار اور 2معصوم شہری بھی شہید ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کا موثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے بے لوث عزم کا ثبوت ہے۔پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں ہیں۔
مچھ اور کولپور میں سیکورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن مکمل،24حملہ آور ہلاک،آئی ایس پی آر

ٹیگز:
آئی ایس پی آر
