کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سینئر صحافی اور تجزیہ نگار شاہد رند کے والد گل حمید رند کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعلی نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ والد کا سایہ سر سے اٹھ جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے اور اس صدمے کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی رحلت سے خاندان کو جو خلا درپیش ہے، اللہ تعالی اسے اپنے فضل و رحمت سے پر فرمائے۔وزیر اعلی نے شاہد رند اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ برابر کے شریک ہیں اور سوگوار خاندان کے غم میں ان کا دل بھی شریک ہے۔
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سینئر صحافی شاہد رند کے والد گل حمید رند کے انتقال پر اظہار تعزیت

ٹیگز:
میر سرفراز
