ڈیرہ بگٹی(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد تحصیل چیئرمین سوئی کے دفتر میں دستی بم پھینک کرفرارہوگئے۔ پولیس کے مطابق منگل کو تحصیل چیئرمین سوئی عزت امام بگٹی کے دفتر پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورسیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکرملزمان کی تلاش شروع کردی۔
ڈیرہ بگٹی، نامعلوم افراد تحصیل چیئرمین سوئی کے دفتر میں دستی بم پھینک کرفرارہوگئے

ٹیگز:
ڈیرہ بگٹی
