کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدواروں کی بڑے پیمانے پر چلتن ٹاؤن اور زرغون ٹاؤن میں حمایت کا سلسلہ جاری ہے مختلف یونین کونسلوں سے رہائشی جوق در جوق اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی دفاتر کے افتتاح اور کارنر میٹنگوں کا انعقاد کررہی ہے جن سے پارٹی کے قائدین چیئرمین عبدالخالق ہزارہ، نائب چئیرمین اول مرزاحسین ہزارہ، نائب چئیرمین عزیزاللہ ہزارہ جنرل سکیرٹری احمد علی کوہزاد، ڈپٹی سکیرٹری محمد رضا ہزارہ سکیرٹری اطلاعات قادر علی نائل، آرگنائزنگ سکیرٹری غلام رضا، سکیرٹری مالیات یونس چنگیزی، سیما بتول، عاطفہ صادق، آصفہ، نامزد امیدوار علاقہ معززین اظہار خیال کرتے ہوئے پارٹی کی پرامن سیاسی و جمہوری جدوجہد، شہر اور عوام کے مسائل اور آئندہ کے لائحہ کے بارے میں اظہار خیال کیا انھوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر بدترین ماحولیاتی آلودگی کا شکار ہے شہر میں نظم و ضبط کا فقدان ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل نے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ صرف تنخواہیں حاصل کرنے آتے ہیں انکی حوصلہ افزائی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے قابل اساتذہ مایوسی اور عدم تحفظ کا شکار ہیں غرض زندگی کے تمام شعبوں کے اصلاح اور انکی کاکردگی بہتر بنانے کی جانب توجہ دینا وقت، حالات اور عوام کی بنیادی و انتہائی اہم ضرورت بن گئی ہے۰رہنماؤں نے کہا کہ کچھ لوگ ہزارگی سیاست میں بدزبانی اور غیراخلاقی کلچر پیدا کرکے حالات اور ماحول خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں انھیں بتانا چاہتے ہیں کہ بدتہذیبی اور بدزبانی سے عوام کو دھوکہ نہیں دیاجاسکتا اپنی فکر کریں اور اپنی جماعت کے پروگرام سے عوام کو آگاہ کریں ۰ ایچ ڈی پی کی نمایندگی ہی ہزارہ قوم کی نمایندگی ہے باقی کوئی مذہب کے نام پر اور کوئی دیگر جماعتوں کے نام کی سیاست کرتے ہیں جنھیں ہزارہ قوم کی سیاسی نمایندہ کسی طرح نہیں کہہ سکتے۰ ایچ ڈی پی پر تنقید کرنے اور اسکی قیادت کے خلاف زہر افشانی کرنے والوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ انکی قیادت کا تمام ریکارڈ ہمارے پاس محفوظ ہے مگر ہم سیاسی رواداری اور قوموں کے درمیان ہم آہنگی چاہتے ہیں اور صرف اپنے پروگرام کی بنیاد پر کمپئین چلارہے ہیں
کوئٹہ شہر بدترین ماحولیاتی آلودگی کا شکار ہے، سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ صرف تنخواہیں حاصل کرنے آتے ہیں، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

ٹیگز:
ہزارہ ڈیموکریٹک
