کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور صوبائی وزیر خوراک نور محمد دمڑ نے جھالاوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال، صوبے میں حکومتی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے صوبے میں ترقیاتی عمل، عوامی فلاح و بہبود اور باہمی سیاسی تعاون کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ بلوچستان میں سیاسی ہم آہنگی اور مشاورت کے ذریعے عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔
نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے نور محمد دمڑ کی ملاقات، موجودہ سیاسی و حکومتی امور پر پر تبادلہ خیال

ٹیگز:
امیر حمزہ
