کوئٹہ :بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 62کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد20822ہوگئی 19629صحت یاب جبکہ فعال کیس بڑھ کر 970ہوگئے، محکمہ صحت کے کورونا وائرس سیل کی جار ی کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو صوبے میں 641افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے پانچ اضلاع کوئٹہ سے 55،خضدار سے تین، کیچ سے ایک جبکہ صحبت پور اور موسیٰ خیل سے وائرس کا ایک،ایک کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 20822ہوگئی جبکہ 675افراد کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں ہفتہ کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 9.67فیصد رہی جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 19افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طورپر صحت یاب ہونے والوں کی تعد اد 19629ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے 970فعال مریض ہیں ان افراد میں سے 19کو ہسپتال میں ہائی آکسیجن فلو پر منتقل کیا گیا ہے اب تک صوبے میں کورونا وائرس سے 223تصدیق شدھ اموات ہوچکی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں 104افراد کے کورونا وائرس تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 11افراد وائرس کی تصدیق ہوئی ہے
بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 62کیس رپورٹ متاثرہ افراد کی تعداد 20822ہوگئی

ٹیگز:
بلوچستان میں کورونا
