پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور میں دو روز قبل اغوا ہونے والے سی ٹی ڈی اہلکار خلیل احمد ولد احمد کی لاش چکل کلگ کے مقام پر برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق، خلیل احمد اپنی سرکاری ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح گاڑی سواروں نے انہیں اغوا کر لیا۔ بعد ازاں، فورسز نے تشدد زدہ لاش چکل کلگ سے برآمد کی۔لاش کی برآمدگی کے بعد لواحقین ڈی پی او آفس کے باہر دھرنا دے کر احتجاج کیا اور قاتلوں و اغوا کاروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے بعد لاش کو گھر منتقل کر دیا گیا۔
پنجگور میں اغوا شدہ سی ٹی ڈی اہلکار خلیل احمد کی تشدد زدہ لاش برآمد

ٹیگز:
پنجگور
