قلات (ڈیلی گرین گوادر)سابق صوبائی وزیر پرنس آغاعرفان کریم کاحالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہ ہونے والی کلی مغلزئی کوہنگ ملکی. غریب آباد ودیگر علاقوں کاتفصیلی دورہ کرکے متاثرہ خاندانوں کی ایک ایک گھر جاکر ان کی حالت کو دیکھ کر ان سے بات چیت کی۔انہوں نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے قلات کے علاقہ مغلزئی مکمل طور پر تباہوا ہے ان میں جو کچے مکانات اور دیواروں کو نقصانات ہوئی ہے ان کی بحالی کے لئے بھرپورکوشش کرینگے ہم سے جتنا ہوسکے مرکزی حکومت اور این ڈی ایم اے سے قلات کے متاثرین کے نقصانات کاازالہ کرنے کی بھرپور کوشش اور ان کے ساتھ تعاون کرینگے اور جس کے مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں ان کے لئے اپنی اور ایم این اے بی بی روبینہ عرفان کی طرف سے متاثرہ خاندانوں کے لئے ایک سے دوگھر تعمیر کرنے کی کوشش کرینگے جتنے بھی ہوسکے بہت جلد ان کی گھروں کی تعمیر کروائیں گے تاکہ موسم سرماسے قبل ہی وہ اپنے اپنے مکانوں میں منتقل ہوسکے کیونکہ قلات بلوچستان کا سب سے زیادہ سردترین علاقوں میں شمار ہوتاہے اس مشکل کی گھڑی میں اپنے عوام کوکبھی تنہاء نہیں چھوڑ ینگے۔
آغاعرفان کریم کاسیلابی ریلوں سے تباہ ہونے والی کلی مغلزئی کوہنگ ملکی ودیگر علاقوں کا دورہ

ٹیگز:
آغاعرفان کریم
