کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام بلوچستان کے سرپرست اعلی ضلع کوہٹہ کے سابق ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی نے کہا کہ جامعہ مطلع العلوم بروری روڈ کے استاد الحدیث مولانا مفتی عبدالصمد شہید رح کی زہد وتقوی اور پوری زندگی دینی علوم کی ترقی وترویج پر سرف ہوئی اللہ رب العزت کے نیک اور برگزیدہ بندوں میں ان کا شمار ہوتا تھا ان کی اچانک شھادت تمام دینی طبقے کے لیئے ناقابل تلافی نقصان ہے ایسی شخصیات عرصوں میں پیدا ہوتی ہیں یہ ایک فرد کی موت نہیں بلکہ ایک عہد کی موت تصور ہوتی ہے مولانا مفتی عبدالصمد شہید رح کی شھادت نے ایک ایسے خلا کو جنم دیاہے کہ جس کو پر ہونے میں ایک عرصہ لگے گا ہم مولانا مفتی عبدالصمد شہید رحکی شھادت کے دکھ میں ان خاندان اور تمام دینی طبقے کے غم میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں بلوچستان کے مشہور دینی علمی درسگاہ جامعہ امدادیہ سریاب روڈ میں جامعہ مطلع العلوم بروری روڈ کے استاد الحدیث مولانا مفتی عبدالصمد شہید رح کی نماز جنازہ کے موقع پر ایک بھت بڑے تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر صوبائی خطیب مولانا قاری انوار الحق حقانی مولانا قاری نورالدین مولانا حفیظ اللہ جمعیت ضلع کوہٹہ کے سابق ترجمان مولانا محمد طاہر توحیدی حافظ زبیر حسین احمد کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں علما کرام دینی کے طلبہ کوہٹہ شہر کے شہریوں نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ البتہ اس حادثے کے ذمہ دار کوچ ڈرائیور کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ کرتے ہیں اور ارباب اختیار سے یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ ان بڑی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو قانون کا پابند بنایاجائے کیونکہ یہ چھوٹی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور پیدل افراد کو بالکل بھی خاطر میں نہیں لاتے بلکہ اندرون شہر اور ہائی ویز پر انتہائی لاپرواہی اور اوور سپیڈنگ سے روڈ پراکثر حادثات کاسبب اور انسانی جانوں کے ضیاع کی وجہ بنتے ہیں اور پھر معافی تلافی کا سہارا لے کر قانون کی گرفت سے بچ نکلتے ہیں لھذا ایسے پیشہ ور ڈرائیورز کو سخت سزا دینی چاہیئے اور جرم کی نوعیت کے مطابق لائسنس منسوخی اور زندگی بھر کے لیئے ڈرائیونگ کی ممانعت جیسی سزا کا نفاذ کیا جائے تاکہ لاپرواہی برتنے والے ایسے عناصر کو لگام دی جاسکے۔
مولانا مفتی عبدالصمد شہید کی نماز جنازہ میں دینی طبقے اور شہریوں کی بھاری شرکت، علمی و دینی کمیونٹی میں گہرا صدمہ
ٹیگز:
مفتی عبدالصمد شہید
