کوئٹہ :پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مزدوروں، کسانوں،غریب عوام کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کے حصول کی تحریک میں کردار ادا کیا ہے پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں نہ صرف محنت کشوں کے لئے قانون سازی کی بلکہ عملی طور اجرت میں اضافے اور فلاح وبہبود کے اقدامات کئے۔ یہ بات انہوں نے عالمی یوم مزدور پر اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدور، کسان، متوسط طبقے کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو اوپر اٹھانے کے عملی اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں مزدوروں کی اجرات میں اضافہ ہوا انکے حقوق کے تحفظ کے اقدامات کئے گئے لیکن موجودہ حکومت نے عوام نے مہنگائی کی چکی میں پسنے کے لئے چھوڑ دیا ہے محنت کشوں سمیت تمام طبقات آج مہنگائی کی وجہ سے خود کشی پر مجبور ہیں لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑھ گئے ہیں ملازمین، محنت کشوں کی اجرات میں اضافہ نہیں کیا جارہا الٹا عوام پر اس قدر ٹیکس لگا دئیے گئے ہیں کہ وہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی عوام میں اپنی غریب دوست پالیسیوں کی وجہ سے مجبور ہے ہم نے امیروں اور جاگیر داروں کی جیب سے پیسے نکال کر عوا م کی جیبوں میں ڈالے ہیں جبکہ موجودہ حکومت نے غربت کی بجائے غریب کو ختم کرنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے نااہل حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے امیر امیر تر جبکہ غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے حکومت مافیاء اور استحصالی قوتوں کے ہاتھوں یر غمال ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پہلے بھی مزدوروں اور غریبوں کے حق میں کھڑی ہوئی اور آئندہ بھی کھڑی رہے گی عوام موجودہ حکومت کے خاتمہ کے لئے باہر نکلیں پیپلز پارٹی انکی پشت پر کھڑی ہوگی
پیپلز پارٹی مزدوروں، کسانوں غریب عوام کی جماعت ہے، حاجی علی مدد جتک

ٹیگز:
پیپلز پارٹی
