پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ نے نئے تعمیر ہونے والے پنجگور تا گچک اور گچک تا آواران روڈ کے منصوبے کا تفصیلی سروے کیا۔دونوں رہنماں نے دورے کے دوران سڑک کی موجودہ صورتحال، مجوزہ تعمیراتی حصوں اور عوامی ضروریات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ شاہراہیں علاقائی رابطہ، تجارت اور عوامی سہولت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، اور ان کی تعمیر و بحالی سے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔رہنماوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ عوام جلد از جلد ان سہولیات سے مستفید ہو سکیں سروے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر پنجگور افتخار ظہیر بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر گوارگو آغا ظفر بلوچ، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد ایوب بلوچ، پارٹی کارکنان اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
سڑک منصوبے سے علاقائی رابطہ، تجارت اور عوامی سہولیات میں بہتری کے نئے دروازے کھلیں گے، میر رحمت صالح

ٹیگز:
رحمت صالح
