کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر کے 68اضلاع میں تقریبات کاانعقاد،ایک ہزار ویل چئیرز تقسیم کی گئیں۔ تقاریب اور واک کا مقصد خصوصی افراد کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی اور ان کے حل کے لئے اجتماعی کوششوں کا شعور اجاگر کرنا تھا۔ مرکزی صدر پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے پشاور میں منعقد ہ تقریب اور آگاہی واک میں شرکت کی اور خطاب کیا اور اس موقع پر خصوصی باہمت افراد کو ویل چیئرز فراہم کیں،تقریب میں ریجنل صدر خالد وقاص سمیت دیگرذمہ داران بھی شریک تھے۔ ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا وہ حصہ ہیں جو اپنے عزم اور حوصلے کی وجہ سے ہم سب کے لیے مثال ہیں۔ ہمیں ان کے مسائل کو سمجھتے ہوئے انھیں ایسی سہولیات فراہم کرنی چاہئیں جو انہیں ایک باعزت اور خودمختار زندگی گزارنے میں مدد دے سکیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن باہمت افراد کیلئے قابل عمل اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے جن سے خصوصی باہمت افراد کو ریلیف ملتا ہے۔ملک کے تمام ادارے، خصوصی افراد کیلئے فرینڈلی اورسہولیات سے بھرپورہونے چاہیے تاکہ ان کی مشکلات کم کی جاسکے۔ دنیا میں اس وقت معذورباہمت افراد کل آباد ی کا 16فیصد ہے یہ کمیونٹی ہماری توجہ چاہتی ہے،پاکستان میں باہمت سپیشل افراد کا مستند ڈیٹا گزشتہ کئی سالوں سے دستیا ب نہیں ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں سپیشل افرادکی تعداد کروڑوں میں ہے جن میں اکثریت پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتی ہے اور بنیادی علاج معالجے اور ویل چیئرز جیسی سہولیات سے محروم ہے۔خصوصی باہمت افراد کو نظر انداز کرنے کے بجائے ان کی صلاحیتوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔الخدمت کاعزم اور کوشش ہے کہ کوئی بھی معذور فرد ویل چئیرسے محروم نہ رہے۔ ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ پاکستان میں قوانین موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے ان پر عملدرآمد نہیں ہوتاملازمتوں میں 2فیصدکوٹہ سپیشل افراد کیلئے مختص ہے لیکن گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹرکے اداروں میں اس پرعملدر آمدبہت کم ہوتا ہے۔مرکزی نائب صدر ڈاکٹرمحمدمشتاق مانگٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔ گوجرانوالہ میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذکراللہ مجاہدنے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن باہمت افراد کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیاور یہ تقریب ان کے لیے ہمارے عزم کی تجدید ہے۔ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ معذوری صرف جسمانی ہوتی ہے، لیکن حوصلے کی کمی انسان کو ناکام بناتی ہے۔ ان باہمت افراد کا عزم ہمیں سکھاتا ہے کہ کامیابی کی کنجی محنت اور استقامت ہے۔انھوں نے کہاکہ خصوصی افراد کی مشکلات کم کرنے کے لئے الخدمت ہر سال سماجی خدمات پروگرام کے تحت ہزاروں ویل چیئرز تقسیم کرتی ہے۔اس پروگرام کے تحت 2012 سے اب تک 52 ہزار سے زائد ویل چیئرز تقسیم کی جاچکی ہیں۔ذکر اللہ مجاہدنے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن معذور افراد کے لئے ا ن ڈ ور سپورٹس فیسٹول بھی منعقد کرتی ہے،جن میں ہزاروں خصوصی افراد مختلف کھیلوں میں بھرپور شرکت کرتے ہیں۔ ایسی تقریبات کے انعقاد سے جہاں کھیلوں کو فروغ مل رہا ہے وہیں معذور افراد میں سے احساسِ محرومی کو بڑی حد تک کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
خصوصی افراد اپنے عزم اور حوصلے کی وجہ سے قابل تقلید، مسائل حل کرکے انھیں باعزت اور خودمختار زندگی دینا ہماری ذمہ داری ہے، ڈاکٹرحفیظ الرحمن

ٹیگز:
ڈاکٹرحفیظ الرحمن
