میانمار (ڈیلی گرین گوادر) میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے دوران پاکستانیوں سمیت متعدد غیر ملکیوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔تھائی آرمی کی کارروائی میں مجموعی طور پر سینکڑوں افراد کو آزاد کرایا گیا، جن میں 38 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ان پاکستانیوں کو تھائی آرمی نے میانمار کی سرحد عبور کرتے ہوئے ریسکیو کیا اور بعد ازاں انہیں بنکاک امیگریشن سینٹر منتقل کر دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ رہا کیے گئے پاکستانیوں کو مرحلہ وار پاکستان ڈی پورٹ کیا جائے گا، جبکہ اس سلسلے میں حکومتِ پاکستان کو باضابطہ خط بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔تھائی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ میانمار میں مزید 60 پاکستانی شیلٹر ہاؤسز میں موجود ہیں، جو وہاں کے آن لائن فراڈ سینٹرز سے فرار ہو کر پہنچے تھے۔
میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کے خلاف کارروائی، 38 پاکستانیوں سمیت سیکڑوں غیر ملکیوں کی بازیابی

ٹیگز:
تھائی آرمی
