راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر) ڈمپر ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اپنی ضمانت مسترد ہونے پر ہفتے کو سیشن کورٹ کی عمارت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، سیشن کورٹ نے ہنگامہ آرائی کے ایک مقدمے میں ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ لیاقت محسود اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے، جو 3 سے 4 نومبر کی درمیانی شب نِشتر روڈ کے علاقے میں ایک ڈمپر کے حادثے کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد پر فائرنگ سے متعلق ہے، اگلے دن، مشتبہ شخص نے عدالت سے عبوری پیشگی ضمانت حاصل کی تھی۔ہفتے کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج (جنوبی) ارشاد حسین نے پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی اور دونوں فریقین کی سماعت اور ریکارڈ کا معائنہ کرنے کے بعد ان کی عبوری ضمانت بھی منسوخ کر دی۔
کراچی : ڈمپر اونرز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود عدالت سے فرار

ٹیگز:
کراچی
