خالق آباد منگچر (ڈیلی گرین گوادر) بدرنگ ایریا کے علاقے میں دو نامعلوم افراد کی نعشوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور دونوں نعشوں کو تحویل میں لے کر قریبی مقامی ہسپتال منتقل کر دیاپولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران متوفیان کی جیبوں سے شناختی کارڈ برآمد ہوئے جن کے مطابق ایک شخص کی شناخت قطب علی ولد محمد اکبر، سکنہ شیخڑی جبکہ دوسرے کی شناخت علی محمد ولد محمد حیات، سکنہ جوہان کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق موت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گی جبکہ واقعے کے تمام پہلوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ضروری قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔
خالق آباد منگچر،بدرنگ ایریا سے دو افراد کی نعشیں برآمد، پولیس نے شناخت ظاہر کر دی

ٹیگز:
خالق آباد
