دشت (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نواب زادہ شاہ دین خان شاہوانی کی سربراہی میں دشت میں قبائلی تنازعے کے حل کے لیے اہم اور وسیع تر جرگہ منعقد ہوا، جس میں اقوام شاہوانی اور بنگلزئی کے درمیان طویل عرصے سے جاری تنازعہ مکمل طور پر حل کر دیا گیا۔ جرگہ کے فیصلے کے بعد دونوں فریقوں نے باہمی رضا مندی سے مصالحت قبول کرتے ہوئے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا، جسے عوامی حلقوں میں خوش آئند اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔جرگہ میں بڑی تعداد میں قبائلی معتبرین اور معزز شخصیات نے شرکت کی جن میں سردار زادہ محمد حنیف رستمزئی، آغا رحیم شاہ ٹکری، ملک بیگ شاہوانی، ٹکری اللہ گل محمد حسنی، ٹکری بہار خان شاہوانی، ٹکری آغا محمد بنگلزئی، حاجی غلام حسین زہری، ماما رضا محمد بنگلزئی، حاجی محمد بخش شاہوانی، میر مجید شاہوانی، حاجی ریاض جان شاہوانی، چیئرمین عزیز جان شاہوانی، میر التیاز سمالانی، میر ظفر رند، حاجی عبدالحکیم بنگلزئی، محمد قاسم ساسولی، حاجی مزار خان بنگلزئی، عبدالغفور شاہوانی، حاجی سیدال خان ساسولی، حاجی محمد عمر شاہوانی، حاجی محمد رفیق شاہوانی، ولی محمد شاہوانی، ماسٹر لیاقت شاہوانی، ماما نور احمد محمد شئی، غوث بخش شاہوانی، حاجی محمد عثمان شاہوانی، ماما عبد الواحد شاہوانی، بابل جان شاہوانی، عبدالرشید شاہوانی، نثار احمد بنگلزئی، حاجی عطااللہ شاہوانی اور دیگر معززین شامل تھے۔شرکائے جرگہ نے نواب زادہ شاہ دین خان شاہوانی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات خطے میں امن، بھائی چارے اور قبائلی ہم آہنگی کے فروغ کا ذریعہ بنتے ہیں۔
اقوام شاہوانی و بنگلزئی کا دیرینہ تنازعہ حل قبائلی اتحاد اور امن ہماری اولین ترجیح ہے،نواب زادہ شاہ دین شاہوانی

