کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے کچلاک جمیل آباد کراس پر سات روز قبل قتل ہونے والے نوجوان کی بیوی کو گرفتار کر کے عدالت سے تین روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق کچلاک کے علاقے جمیل آباد کا رہائشی نوجوان حماد خان ولد محمد حسن10اور 11نومبر کی درمیانی شب کوئٹہ میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنی بیوی(ع) اور چار سالہ بھانجی اسما کے ہمراہ گاڑی میں واپس گھر جا رہا تھا جبکہ گاڑی اس کی بیوی چلا رہی تھی وہ جب جمیل آباد کر اس پر پہنچے تو دو نامعلوم افراد نے گاڑی کو روک کر حماد خان پر فائرنگ کی اورفرار ہو گئے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں حماد خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ بیوی اور بھانجی معجزانہ طور پر محفوظ رہے تھے مقتول کے قتل کا مقدمہ کچلاک پولیس نےمقتول کے بھائی زرک خان کی مدعیت میں درج کر کے کیس سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ منتقل کر دیا تھا جس پر سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کی ٹیم نے موقع واردات کی چشم دید گواہ مقتول کی بیوی کو شامل تفتیش کیا دوران تفتیش بیوی کے بیانات میں تضادات پائے جانے پر سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے مقتول کی بیوی کو باقاعدہ گرفتار کر کے گزشتہ روز عدالت میں پیش کر کے تین روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا پولیس ذرائع نے بتایا کہ قتل میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا اور جلدہی گرفتار کر لیا جائے گا
سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے شہید حماد کاکڑ کی بیوی کو گرفتار کر لیا

ٹیگز:
سیریس
