واشنگٹن (ڈیلی گرین گوادر) واشنگٹن: سعودی عرب ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باہمی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ سعودی ولی عہد نے امریکا میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد کو وائٹ ہاؤس آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اچھے دوستانہ تعلقات ہیں۔ جو بہترین کام انہوں نے کیا اس پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسا کام کیا جس کا کوئی یقین نہیں کرتا۔ اور سعودی ولی عہد کے ساتھ تاریخی معاہدے ہوئے ہیں. محمد بن سلمان مستقبل کے بادشاہ ہیں۔ اور ہمارے تعلقات اچھے رہیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایک سال پہلے امریکا مردہ تھا تاہم آج ہم ایک بہتر ملک بن گئے ہیں۔ بائیڈن دور میں امریکا میں مہنگائی عروج پر تھی۔ اور ہم مہنگائی کم ترین سطح پر لائے۔ سعودی عرب امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کا مؤقف ہر مسئلے پر ایک جیسا رہا ہے۔ ہم نے ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کر دیں۔ جبکہ سعودی عرب کو جدید چپس کی فراہمی پر کام کر رہے ہیں۔
محمد بن سلمان نے امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

ٹیگز:
محمد بن سلمان
