کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ، کچلاک اور بوستان کے درمیان کلی قاسم کے مقام پر خوفناک ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار مزدا گاڑی نے دو موٹر سائیکلوں اور ایک رکشے کو کچل دیا جس کے نتیجے میں رکشہ اور موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پولیس نے مزدا ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
کلی قاسم کے مقام پر خوفناک ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق، تین زخمی

ٹیگز:
ٹریفک حادثہ
