پشاور (ڈیلی گرین گوادر)پشاور کے علاقے فقیر آباد میں گھر میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات رپورٹ ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے گزشتہ رات تیز دھار آلے سے 3 افراد کو قتل کیا، مقتولین میں ایک مرد اور 2 خواتین شامل ہیں ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔
پشاور کے علاقے فقیر آباد میں گھر میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

ٹیگز:
پشاور
