ویب ڈیسک: 2 روز معطل رہنے کے بعد آج سے بلوچستان سے ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے کے لئے جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ سے روانہ ہوگی، پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس آج شام کوئٹہ پہنچے گی، جبکہ کراچی سے آنے والی بولان میل کل کوئٹہ پہنچے گی۔یاد رہے کہ بارشوں کی صورتحال کے باعث ٹرین سروس دو روز کیلئے معطل رہی تھی، اور اب 2 روز معطل رہنے کے بعد آج سے بلوچستان سے ٹرین سروس بحال کر دی گئی ہے۔
بلوچستان ٹرین سروس 2 روز معطل رہنے کے بعد آج بحال

