کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیرِاعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ اور دیگر رہنماں کے خلاف ژوب میں درج ایف آئی آر واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق رکنِ صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے وزیرِاعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، جس میں ژوب میں منعقدہ جلسہ عام کے دوران پارٹی رہنماں کے خلاف درج ایف آئی آر کا معاملہ زیرِ بحث آیا۔نصراللہ خان زیرے نے وزیرِاعلی کو ایف آئی آر سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا، جس پر وزیرِاعلی میر سرفراز بگٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بغیر این او سی درج ہونے والی ایف آئی آر کو ضابطے کے مطابق فوری طور پر واپس لیا جائے۔
میر سرفراز بگٹی کا پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے رہنماں کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے کا حکم

ٹیگز:
میر سرفراز
