وندر(ڈیلی گرین گوادر)عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اب وہ دور گیا جب لوگوں کو انتظامیہ کے ذریعے دھمکایا جاتا تھا اب سوشل میڈیا کا دور ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے بھوتانی رابطہ آفس وندر میں ان سے ملنے کے لیے آئے ہوئے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب جدید دور ہے اور عوام باشعور ہوچکی ہے اپنے اچھے برے کو اچھی طرح واقف ہوچکی ہے وہ دور گیا جب اپنے مخالفین کو انتظامیہ کے ذریعے ڈرا دھمکا کر ان کی حمایت حاصل کی جاتی تھی انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے حلقہ انتخاب کے میں صوبائی حکومت کی جانب سے متعدد ترقیاتی اسکیمات منظور کرائے مگر ان پر عملدرآمد کرانے پر مخالفین نے رکاوٹیں کھڑی کیں جن پر ہم نے وفاقی حکومت کی جانب سے عملدرآمد کرایا جس کی وجہ سے جو کریڈٹ صوبائی حکومت کو ملنا تھا وہ وفاقی حکومت کو ملا انہوں نے کہا کہ حب میں میری عوامی ترقیاتی اسکیمات کو چیلنج کر کے ان کو بند کرایا گیا مگر الحمدللہ ان تمام اسکیمات پر ترقیاتی کام بڑی تیزی کے ساتھ جاری و ساری ہے انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس موقع پر مانبڑی کے علاقے سے وڈیرہ میر محمد جاموٹ کے بھتیجے وڈیرہ بشیر احمد جاموٹ اور شیخ محمد علی نے بھوتانی گروپ اوتھل کے سینئر رہنما عبدالمجید شاہ جیلانی کی قیادت میں ملاقات کی اور اپنی برادری سمیت ان کے گروپ میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے بانبڑی کے دورہ کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بانبڑی میں آنے پر اپنی پوری برادری کے ساتھ بھوتانی گروپ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے جبکہ اس موقع پر حاجی قادر بخش موسیانی گوٹھ موضع جیزن تحصیل لاکھڑا سے قادر بخش موسیانی کے بھانجے غلام قادر موسیانی عنایت اللہ موسیانی نے بھی سابق ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی سے ملاقات کرکے ان کو اپنے گوٹھ میں آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے گوٹھ کے دورے کے موقع پر باقاعدہ بھوتانی گروپ میں بڑی تعداد میں گوٹھ کے مکینوں کی جانب سے شمولیت کا اعلان کیا جائے گا۔ اس موقع پر ضلع کونسل حب کے چیئرمین و سینئر رہنما بھوتانی گروپ محمد ابراہیم دودا، چیئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی وڈیرہ جان شیر بلوچ، اقلیتی ممبر ضلع کونسل حب نند لال لاسی، سابق ممبر ضلع کونسل لسبیلہ سینئر رہنما بھوتانی گروپ ماسٹر غلام رسول انگاریہ، سابق ممبر ضلع کونسل لسبیلہ حبیب اللہ میربحر، سینئر رہنما بھوتانی گروپ عالم خان انگاریہ، سابق کونسلر میونسپل کمیٹی وندر وڈیرہ محمد سلیمان انگاریہ، امیر بخش دودا، زاہد مبارک انگاریہ، ڈاکٹر نور محمد انگاریہ و دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے۔
عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،محمد سلم بھوتانی

ٹیگز:
محمد سلم بھوتانی
