ڈیرہ بگٹی (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر سوئی ڈیرہ بگٹی میں سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس اہم عوامی منصوبے کا ٹھیکہ ٹھیکیدار امان اللہ دیناری بگٹی کے سپرد کیا گیا ہے، جنہوں نے کام کا آغاز نہایت تیزی اور معیار کے ساتھ کر دیا ہے۔علاقے کے عوامء حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوام دوست اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ نوجوان وزیراعلیٰ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں، جو ڈیرہ بگٹی کے لوگوں کو ترقیاتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔اسی طرح ٹھیکیدامان اللہ دیناری بگٹی کی کارکردگی کو بھی عوام نے سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے محنت، دیانتداری اور اعلیٰ معیار کے ساتھ کام کا آغاز کیا ہے، جو عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔یہ ترقیاتی منصوبہ ڈیرہ بگٹی کے عوام کے لیے خوشحالی کی نئی راہیں کھولنے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پرسوئی ڈیرہ بگٹی میں سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا

ٹیگز:
بلوچستان
