کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے گوادر میں ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل کو فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کرنے پر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے متعلقہ ڈی پی او کو شہید کی فیملی کی مکمل دیکھ بھال کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی فیملی کی تمام ضروریات کا بھرپور خیال رکھا جائے اور انہیں زندگی کے کسی موقع پر تنہا نہ چھوڑا جائے۔
گوادر میں شہید کانسٹیبل کی فیملی کوزندگی کے کسی موقع پر تنہا نہ چھوڑا جائے،میر ضیاء اللہ لانگو

ٹیگز:
میر ضیاء
