ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اللہ یار کے قریب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیا۔جمعہ کو ڈیرہ اللہ یار کے قریب زیرو پوائنٹ پر دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے کچرہ چننے والا ای کبچہ ذاکر ڈومکی جاں بحق جبکہ سراج ڈومکی شدید زخمی ہوگیا پولیس نے نعش اورزخمی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
ڈیرہ اللہ یار کے قریب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق دوسرازخمی

ٹیگز:
ڈیرہ اللہ یار
