اورماڑہ (ڈیلی گرین گوادر)اورماڑہ میں گیارہ سالہ سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ساحلی شہر اورماڑہ میں گل صباح نامی گیارہ سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے۔ خودکشی کرنے کا افسوسناک واقعہ اورماڑہ کے علاقے گزی لین میں پیش آیا۔ جبکہ خودکشی کرنے والی لڑکی کا تعلق اورماڑہ کے نواحی گاوں بسول سے بتایا جاتا ہے۔ تاہم خودکشی کرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکی ہیں۔
اورماڑہ میں گیارہ سالہ سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

ٹیگز:
اورماڑہ
