قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات کے نواحی علاقے شادیزئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے امام مسجد کو قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول امام کی شناخت مولوی شیر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال قلات منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
قلات کے علاقے شادیزئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امام مسجد جاں بحق

ٹیگز:
قلات
