کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ہرنائی کوئٹہ سے ہرنائی آتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے سکواڈ گاڑی پر ضلع پشین کی حدود میں خانی بابا کراسنگ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فا ئرنگ فا ئرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکار نصراللہ شاہ اور راقب جان گولی لگنے سے زخمی ہو ئے سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے فوری طور پر شدید اور بھرپور جوابی فائرنگ کی اور انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں اپنی جانیں محفوظ بنانے میں کامیاب ہوئے دونوں ز خمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے
ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے سکواڈ گاڑی پر ضلع پشین کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ دو پولیس اہلکار زخمی

ٹیگز:
ہرنائی
