خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار کے ڈبل روڈ پر المناک ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سول اسپتال خضدار کے قریب ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹینکر نے راہ گیر نوجوان کو ٹکر مار کر کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔موقع پر موجود افراد نے زخمی نوجوان کو فوری طور پر سول اسپتال خضدار منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی اور حادثے کے اسباب جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹریکٹر ٹینکر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
خضدار میں ڈبل روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

ٹیگز:
خضدار
