ڈیرہ مراد جمالی(ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد مقامی ٹھیکیدار کے گھر پر دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے۔ ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے کلرک کالونی میں نامعلوم افراد نے مقامی ٹھیکیدار حاجی علی مردان پلال کے گھر پردستی بم پھینکا جوروڈ پر گھر کرزوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکرمزید کارروائی شروع کردی۔
ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد مقامی ٹھیکیدار کے گھر پر دستی بم پھینک کرفرار

ٹیگز:
ڈیرہ مراد
