کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیراعلی بلوچستان و سینیٹر میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ میں پیش آنے والے خودکش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو بزدلانہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز خصوصا ایف سی کے جوانوں کی بروقت اور بہادرانہ کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کی کارروائی نے ایک بڑے سانحے کو ناکام بنایا۔میر بزنجو نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز دن رات اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہیں اور ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔سابق وزیراعلی نے حکومت سے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے سیاسی و سماجی قیادت سے اپیل کی کہ وہ یکجہتی کا مظاہرہ کریں تاکہ دشمن عناصر کو منہ توڑ جواب دیا جا سکے۔
میر عبدالقدوس بزنجو کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت ٗشہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،میر عبدالقدوس بزنجو

ٹیگز:
میر عبدالقدوس
