اورماڑہ(ڈیلی گرین گوادر)اورماڑہ پریس کلب کا اہم اجلاس، تنظیمی امور اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت اورماڑہ پریس کلب کی کابینہ کا ایک اہم اجلاس صدر محفوظ بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تنظیمی امور اور آئندہ کی حکمت عملی پر خصوصی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں صدر پریس کلب محفوظ بلوچ نے اورماڑہ کے تمام صحافیوں کو موجودہ چیلنجنگ حالات میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو عوام کو درپیش مسائل پر بھرپور توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور ہر خبر پر گہری صحافتی نظر رکھنی چاہیے۔ محفوظ بلوچ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اس وقت صحافت اور پرنٹ میڈیا مشکل حالات سے گزر رہے ہیں اور اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر علاقے کے صحافیوں کا متحد ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام صحافی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی صحافت کے ساتھ ساتھ پرنٹ میڈیا کے استحکام کے لیے بھی کردار ادا کریں گے۔ اجلاس میں شریک تمام ممبران نے صدر پریس کلب کی تجاویز سے اتفاق کیا اور آئندہ کی حکمت عملی کے تحت کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ اجلاس میں صدر پریس کلب سمیت نائب صدر الحاج ڈاکٹر محمد شریف، جنرل سیکرٹری محمود سگار، خازن منیر احمد، ڈپٹی سیکرٹری سرور نور اور پریس سیکرٹری عبدالرحیم شریک رہے۔
صحافیوں کو یکجہتی اور عوامی مسائل کی کوریج پر بھرپور توجہ دینی ہوگی،محفوظ بلوچ

ٹیگز:
محفوظ بلوچ
