کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ شہر میں ایسی سڑکیں بھی ہیں جن پر پچھلے دس پندرہ سال سے مرمت کی کسی نے زحمت بھی نہیں کی. گورنر کی ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ حافظ شوکت علی سے گفتگو کوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ اور پارکنگ کی صورتحال نے عام شہریوں کی زندگی کو اجیرن بنا رکھا ہے.صوبائی اسمبلی سے ایوب اسٹیڈیم اور شہباز ٹاون سے بےنظیر بھٹو لیڈیز پارک تک گھومنے والے گائوں اور بچھڑوں کا فوری طور پر تدارک کیا جائے. ضروری ہے کہ ہر بڑے پلازہ اور شاپنگ سینٹر کے مالکان کو تعمیر سے پہلے کار پارکنگ کا بندوبست کرنے کا پابند بنایا جائے. یہ ہماری اجتماعی بےحسی ہے کہ ہم اکیسویں صدی کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی درختوں کو ری سائیکل کیے ہوئے پانی کا بندوبست نہ کر سکے. چونکہ کوئٹہ ریڈ زون میں واقع ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصانات کا خطرہ ہر وقت موجود ہے لہٰذا بلڈنگ کوڈ اور دیگر متعلقہ قوانین کی پاسداری لازم ہے. گورنر بلوچستان نے شہر کی صفائی ستھرائی اور ماحول کی بہتری کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو اپنی ذمہ داریاں نبھانے, سٹریٹ لائٹس، ٹریفک سیگنلز بحال کرنے اور ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت کی.
بلڈنگ کوڈ قوانین کی پاسداری لازم ہے،گورنر بلوچستان

ٹیگز:
گورنر بلوچستان
