واشنگٹن (ڈیلی گرین گوادر)ا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دہے کہ اگر افغانستان نے بگرام ائیربیس واپس نہ دی تو سنگین نتائج ہوں گے۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ‘اگر افغانستان بگرام ائیربیس واپس نہیں دیتا جنہوں نے اسے بنایا یعنی امریکا، تو بہت بر اہوگا’۔امریکی اخبار کے مطابق امریکا اور طالبان کے درمیان انسداد دہشت گردی کارروائیوں پر مذاکرات ہو رہے ہیں ۔بگرام ائیربیس پر محدود تعداد میں امریکی فوج کی تعیناتی پر غور کیا جا رہاہے ۔
افغانستان نے بگرام ائیربیس واپس نہ دی تو سنگین نتائج ہوں گے `ٹرمپ

ٹیگز:
ٹرمپ
