قلات(ڈیلی گرین گوادر)آل قلات شہید میر عبدالخالق لانگو لیدربال کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتامی میچ میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ نے بطور مہمان خاص شرکت کی اور کوئنگ اسپورٹس کرکٹ کلب کی جانب سے کھلاڑی کے طورپر شامل ہوئے اورشاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میچ کے اختتام تک ناٹ آوٹ رہے کیپٹن جمیل بلوچ نے وننگ شاٹ کھیل کر ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کوئنگ اسپورٹس کرکٹ کلب کے نام کردیا شائقین کرکٹ اورقلات کے شہری لطف اندوزہوئے ڈی سی قلات نے اختتامی تقریب کے موقع پر ٹورنامنٹ کی ونراوررنر ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافی اورشیلڈتقسیم کیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔ ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ اورنوجوانوں کی حوصلہ افزاء کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے انیوں نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ اوراسپورٹس کی ترقی کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اسپورٹس کلبز کے تعاون سے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے بحیثیت ڈپٹی کمشنر وہ اسپورٹس سے وابستہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی یرممکن حوصلہ افزاء کرینگے تاکہ وہ اپنے ٹیلنٹ سے علاقے صوبے اورملک کا نام روشن کریں۔
کیپٹن جمیل بلوچ نے وننگ شاٹ کھیل کر ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کوئنگ اسپورٹس کرکٹ کلب کے نام کردیا

ٹیگز:
جمیل بلوچ
