کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر نوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے خضدار میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا شکیل احمد درانی کے گھر پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں نہ صرف امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہیں بلکہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کی بھی صریح خلاف ورزی ہیں انہوں نے کہا کہ چادر اور چار دیواری کا احترام ہر مذہب، مہذب معاشرے اور قانون کی بنیادی روح ہے، اور ایسی مذموم حرکات ریاستی و اخلاقی اقدار پر حملہ ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ *سیاسی اختلاف رائے ہر شہری کا حق ہے لیکن اختلاف کو بنیاد بنا کر پرتشدد راستہ اختیار کرنا نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ جمہوری اصولوں کی بھی توہین ہے نوابزادہ نعمت اللہ زہری نے کہا کہ *آغا شکیل احمد درانی جیسے پرامن سیاسی و سماجی رہنما کو نشانہ بنانا یہ ظاہر کرتا ہے کہ دہشت گرد عناصر بلوچستان میں ترقی، سیاسی استحکام اور جمہوری اداروں کے مضبوط ہونے سے خائف ہیں انہوں نے واضح کیا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پیپلز پارٹی اور اس کے رہنماں کو عوام کی خدمت اور جمہوری جدوجہد سے نہیں روک سکتیں انہوں نے حکومت، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی ایجنسیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خضدار دھماکے کی فوری اور شفاف تحقیقات کریں اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سے سخت سزا دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ناقابلِ قبول ہوگی نوابزادہ زہری نے مزید کہا کہ ایسے حملے نہ صرف سیاسی رہنماں کو نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ پورے خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا حصہ ہیں، جسے ہر صورت میں ناکام بنانا ہوگا۔ انہوں نے قوم سے بھی اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے خلاف متحد رہیں اور اپنے سیاسی نظریات سے بالاتر ہو کر امن اور بھائی چارے کو فروغ دیں آخر میں انہوں نے آغا شکیل احمد درانی اور ان کے خاندان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہر کڑے وقت میں اپنے کارکنوں اور رہنماں کے ساتھ کھڑی ہے۔
خضدار پیپلز پارٹی رہنما کے گھرپر دھماکہ انتہائی قابل مذمت ہے ٗ، نوابزادہ نعمت اللہ زہری

