کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں نامعلوم سواری کی فائرنگ سے ایک رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ جمعہ کے روز اس وقت پیش آیا جب رکشہ میں سوار ایک مسافر نے اچانک ڈرائیور پر فائرنگ کر دی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت محمد عامر کے نام سے ہوئی ہے، جو روزگار کے سلسلے میں رکشہ چلاتا تھا۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں پوسٹ مارٹم جاری ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے عینی شاہدین سے بھی بیانات لیے جا رہے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کو ممکنہ طور پر ذاتی دشمنی یا ڈکیتی کی مزاحمت کے پہلو سے بھی دیکھا جا رہا ہے تاہم حتمی رائے تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی دی جا سکے گی شہری حلقوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ شہر میں بڑھتے جرائم پر قابو پایا جا سکے۔
کوئٹہ، خروٹ آباد میں نامعلوم سواری کی فائرنگ، رکشہ ڈرائیور جاں بحق

ٹیگز:
خروٹ آباد
