کوئٹہ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد ہفتہ کوسہ پہر تین بجے ہوگا اجلاس میں محکمہ تعلیم اور منصوبہ بند ی و ترقیات سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے، اجلاس میں ارکان اسمبلی اصغر خان اچکزئی، نصر اللہ زیرے، ملک نصیر شاہوانی، ثناء اللہ بلوچ اپنے اپنے توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے جبکہ مجلس قائمہ برائے آبپاشی، توانائی، ماحولیات، جنگلات و جنگی حیات، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات، کھیل و ثقافت، سیاحت، آثار قدیمہ،میوزیم و لائبریرز، مجلس قائمہ برائے محکمہ بلدیات کی رپورٹیں پیش کی جائیں گے، اجلاس میں بی این پی کے رکن ثناء بلوچ گزشتہ دو سالوں سے مں طور شدہ قرار دادوں کی بابت پیش رفت، جمعیت علماء اسلام کے زابد علی ریکی بلیلی تا درینگڑھ بازار شاہراہ کو این ایچ اے کے حوالے کرنے سے متعلق علیحدہ علیحدہ قرار دادیں پیش کریں گے
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعدہفتہ کوسہ پہر تین بجے ہوگا

ٹیگز:
بلوچستان اسمبلی
