قلات :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر میر مراد مینگل نے اپنے بیان میں کہا ہے بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں پیش آنے والے خونی آشام نے ثابت کر دیا کہ ڈکٹیٹروں کے گود میں پرورش پانے والوں کو جمہور اور جمہوری روایات سے کوہی سروکار نہیں انھیں ظلم وستم اور غریب عوام کی سسکیوں سے سکون ملتا ہے تاریخ نے ایک دفعہ پھر ثابت کر دیا کہ ظالم جابر اور عوام دشمن ذہنیت و کردار نسل در نسل منتقل ہوتی ہے انھوں نے کہا کہ غیر جمہوری عمل نے دنیا کے سامنے یہ واضح کر دیا کہ یہاں کے حکمرانوں کو عوامی حقوق کی فراہمی سے نہ کوہی دلچسپی ھے اور نہ ہی وہ یہاں کے عوام پر رحم کرنے کا انسانی جذبہ رکھتے ہیں وہ صرف اپنی اقتدار اور عیش و عشرت کو ہر حال میں جاری و ساری رکھنا چاہتے ہیں خوا اس کے لئے انھیں خون کی ہولی کھیلنا ہی پڑیں انھوں نے کہا کہ ان کٹھ پتلیوں کی بے حسی کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ انھیں صرف اور صرف آئندہ سال کے کمیش نظر آرہے تھے یہی وجہ تھا کہ انھوں نے انسانی جمہوری پارلیمانی آداب اقتدار سمیت ملکی آئین کو پاؤں تلے روند کر علی بابا اور اس کی ٹیم نے بندوقوں کے سائے تلے اپنے سلیکٹڈ ہونے کا ثبوت پیش کیاہے
حکمرانوں کو عوامی حقوق کی فراہمی سےکوہی دلچسپی نہیں،میر مراد مینگل

ٹیگز:
میر مراد
