منگچر(ڈیلی گرین گوادر)منگچر جوہان کراس بازار میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی جانب سے دستی بم پھینکنے اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق حملہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر کیا گیا، جنہوں نے جوابی فائرنگ کے بعد ملزم کو فرار ہونے پر مجبور کیا۔زخمی ہونے والوں میں ریاض احمد ولد حاجی عبدالحئی اور سراج احمد ولد عبدالقیوم شامل ہیں، جو اقوام نیچاری، کلی گزک کے رہائشی ہیں۔ دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد آر ایچ سی مندے حاجی منگچر سے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔حکام نے بتایا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔
منگچر جوہان کراس بازار میں دھماکہ اور فائرنگ، دو افراد زخمی

ٹیگز:
جوہان
