گنداواہ (ڈیلی گرین گوادر) اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی نے تحصیلدار گنداواہ دیدار علی گولہ کے ہمراہ گنداواہ بازار کا دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے بازار کے مختلف حصوں،گوشت مارکیٹ ، سبزی ،فروٹ، ہوٹل سمیت شہر کی مختلف اقسام کی دکانوں پر صفائی و ستھرائی سمیت پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے مرتب کردہ ماہ ستمبر کے نرخ نامہ کا جائزہ لیا اشیاء خوردونوش کی کوالٹی و قیمتیں چیک کیں اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے مرتب کردہ ماہ ستمبر کے نرخ نامہ کی پابندی کو یقینی بنائیں گرانفروشی و ناجائز تجاوزات کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔ زائد المیعاد اشیاء و غیر معیاری اشیاء اپنی دوکانوں میں رکھنے سے گریز کریں۔ دوکان کے باہر اور سڑکوں پر سامان و دیگر اشیاء رکھنے کیساتھ ناجائز تجاوزات سے بھی گریز کریں بصورت دیگر آئندہ قانون کمیطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انھوں نے گنداواہ بازار میں میونسپل کمیٹی گنداواہ کی جانب سے صفائی و ستھرائی کے ناقص انتظامات جگہ جگہ گندگی کے باعث تعفن پھیلنے اور عوام الناس کو مشکلات پیش آنے کے سبب سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی گنداواہ کا عملہ شہر و بازار کی صفائی و ستھرائی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر متعلقہ محکمہ کے آفیسران ودیگر عملے کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی بعد ازاں انھوں نے محکمہ لائیو اسٹاک کی اراضی نزد بس اسٹینڈ پر ناجائز دکانوں کی تعمیرات کا جائزہ لیا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کام کی بندش پر اطمینان کا اظہار کیا
گرانفروشی و ناجائز تجاوزات کی کسی کو بھی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی `عبدالمجید محمد حسنی

ٹیگز:
عبدالمجید محمد حسنی
