وندر (ڈیلی گرین گوادر)وندر کے قریب قومی شاہراہ این اے 25پر تیز رفتار مزدہ ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا۔ حسن ہوٹل کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے مزدہ ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عبدالحق ولد حسن بلوچ سکنہ بلوچی گوٹھ لاکھڑا شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو مقامی افراد نے پرائیویٹ گاڑی کے ذریعے ریسکیو 1122 سینٹر وندر منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق متوفی کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
وندر میں ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ٹیگز:
وندر
