چمن (ڈیلی گرین گوادر) چمن گزشتہ روز قتل ہونے والے نوجوان بشیر کے قتل کا معمہ حل کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر امتیاز بلوچ کے مطابق قتل میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں اصل قاتل اور شریک ملزمان شامل ہیں۔گرفتار ملزمان نے نوجوان بشیر کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق بشیر 7 ستمبر کو لاپتہ ہوا تھا جس کی لاش بعد ازاں ایک پل کے نیچے سے ملی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیقات کے دوران قتل میں ملوث دو افراد کا سراغ ملنے پر گرفتاری عمل میں لائی گئی، جبکہ کیس کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
چمن، نوجوان بشیر قتل کیس کا معمہ حل، قاتل سمیت 5 ملزمان گرفتار

ٹیگز:
چمن
