کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ نے نوجوانوں، دانشوروں، ادباء و شعراء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نئی اور نوجوان نسل کے مستقبل اور انھیں جدید دور کے تقاضوں اور چیلینجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور طلباء کو اے آئی و جدید سائنسی علوم حاصل کرنے کی طرف راغب کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں دنیا کے حالات کے مطابق تیا رہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے جنرل محمد موسی خان پوسٹ گریجویٹ کالج کے ہال میں ورکرز کنونشن اور حلقہ و بنیادی کونسلوں کے نومنتخب عہدیداروں و اراکین کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ خطے میں بڑی تبدیلیا آرہی ہے جسکی قیادت نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے یہ تبدیلیا ہمارے دروازے پر بھی دستک دے رہی ہے اگر ہم نے اپنا رویہ درست نہیں کیا عوام کے حق حکمرانی سے انکار کا رویہ جاری رکھا تو عوام اپنا حق لینے کی صلاحیت اور طاقت رکھتی ہے زور خلق زور خدا ہوتا جسکے سامنے دنیا کی کوئی طاقت نہیں ٹہر سکتی۰ ہمسایہ ممالک اور مشرق وسطی کے کئی ملکوں میں تبدیلیاں اور انقلابات اس بات کو واضح کرتی ہے کہ طاقت اور جبر کے ذریعے عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۰ پارٹی رہنما نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ چھین کر حکومتیں بنائی گئی جسکی وجہ سے عوام کا اعتماد اداروں پر ختم ہورہاہے اور سیاسی جماعتیں اس طرز کے انتخابات کو جمہوریت اور جمہوری اداروں کی بیخ کنی سمجھتے ہوئے مستقبل کیلئے شدید تحفظات سے دوچار ہے۰ کنونشن سے جنرل سکیرٹری احمد علی کہزاد، سکیرٹری اطلاعات قادر علی نائل، ممتاز دانشور ڈاکٹر پروفیسر رحیم چنگیزی، ضلعی صدر ڈاکٹر سخی، فداحسین خواتین رہنماوں محترمہ حبیبہ آغئی و محترمہ آسیہ حسن آغئی نے بھی خطاب کیا۰ مقررین نے کہا کہ افغانستان کیحکمرانوں کے رویہ سے نسلی، لسانی اور مذہبی تعصبات کا اظہار ہورہاہے یہ لوگ مخصوص نسلی و لسانی گروہ سے تعلق رکھنے والے مہاجرین کی واپسی کے لئے تمام وسائل استعمال کرکے انھیں وہاں کے دیگر اقوام کی زمینوں پر زبردستی آباد کررہی ہے جس کیلئے بڑی تعداد میں مقامی ملکی افراد کو انکی زمینوں اور جائدادوں سے بیدخل کرکے وہاں کے دیگر اقوام کے ساتھ متعصبانہ رویہ رکھے ہوئے ہیں ملکی اداروں میں دیگر اقوام کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے جو آگے جاکر افغانستان میں آباد اقوام کے درمیان دوریوں کا باعث بن سکتی ہے۰ رہنماوں نے کہا کہ مہاجرین کی ملک بدری کے دوران انکا عزت نفس مجروح نہ کیا جائے اور ان کے مشکلات کو مدنظر رکھا جائے یہ چیز واضح ہے کہ ہزارہ مہاجرین کو جان و مال کے شدید خطرات کا سامنا ہے اگر انکی واپسی میں انکے مشکلات کو مدنظر رکھ کر نرمی دکھائی جائے تو یہ ایک انسانی عمل ہوگا مقررین نے کہا کہ مہاجرین کے اسکولوں کی بندش اور انھیں سیل کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے یہ اقدام تعلیم دشمنی اور علم کی روشنی روکنے کے برابر اور طالبانی سوچ و طرز عمل کی نشاندہی کرتا ہے جو انتہائی افسوس کا مقام ہے ضروری تھا کہ درس و تدریس کا راستہ روکنے کی بجائے ایسا لائحہ عمل اختیار کیا جاتا جس سے طلباء کے تعلیم کا حرج نہ ہوتا اور حکومتی اقدامات بھی انجام پاتے۰ انھوں نے بلوچستان کے مسئلے کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے اس مقصد کیلئے ضروری ہے کہ اعتماد سازی کے ذریعے حالات کو اس قابل بنایا جائے کہ فریقین میں برداشت اور ایک دوسرے کو سننے کا حوصلہ پیدا ہوجائے۰ رہنماوں نے کارکنوں کو نظم و ضبط پیدا کرنے اور عوام کو ہر طرح کے حالات کیلئے تیار رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ انتہاپسندانہ سازشوں کے ذریعے قوم کو پھر سے سیاسی تنہائی کی طرف دھکیلینے کی کوشش کی جارہی ہے ایسے میں کارکن اور پارٹی کے حامی پوری طرح تیار رہیں تاکہ سازشی عناصر کے مذموم عزائم کو بروقت ناکام بنایا جاسکیں ۰ اس دوران حلقہ و بنیادی کونسلوں کے
عہدیداروں و زمہ داران سے چئیرمین عبدالخالق ہزارہ نے حلف لیا اور انھیں نئی زمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد دی۰ پارٹی رہنما نے کارکنوں کو یکم اکتوبر یوم یکجہتی ہزارہ قوم کیلئے بھرپور تیاری کی تاکید کی
طلباء کو اے آئی و جدید سائنسی علوم حاصل کرنے کی طرف راغب کریں، عبدالخالق ہزارہ

ٹیگز:
عبدالخالق ہزارہ
