قلات(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے محکمہ بی اینڈ آر کے دفتر کا تفصیلی دورہ کیا۔ ایکسیئن روڈز عبدالمناف کاکڑ، ایکسیئن بلڈنگ نیاز احمد بنگلزئی اور ہیڈ کلرک حاجی محمد حنیف مینگل نے ڈپٹی کمشنر کو دفتر کے کاموں سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی اسکیمات، سڑکوں اور سرکاری عمارتوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں کا جائزہ لیا اور محکمہ کے جاری منصوبوں پر بریفنگ لی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے قلات کے ٹھیکداروں سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ ٹھیکداران اپنی کارکردگی بہتر بنائیں، ناقص مواد کے استعمال سے گریز کریں اور اپنے علاقے کی بہتری کے لیے مخلص رہیں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ناقص کارکردگی پیش کرنے والے ٹھیکداران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیں بلیک لسٹ کیا جائے گا۔
قلات،ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ نے بی اینڈ آر دفتر کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں اور مرمتی کاموں کا جائزہ لیا

ٹیگز:
قلات
