لاہور (ڈیلی گرین گوادر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق ،صدروسطی پنجاب نازیہ توحید،صدرلاہورعظمی عمران نے کہا ہے کہ دنیا میں وہی تحریکیں کامیابی سے جاری و ساری رہتی ہیں جو اپنے قائدین کی لازوال قربانیوں سے سبق سیکھتی ہیں – کشمیر کی آزادی کی لازوال جدوجہد اپنے رہنماؤں کو ہمیشہ یاد رکھے گی کشمیری حریت پسند رہنما سید علی گیلانی کے یوم وفات کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی اپنی خرابی صحت کے باوجود جموں و کشمیر کے عوام کی جدوجہد ازادی کے لیے بھرپور رہنمائی کرتے رہے اس دوران وہ اپنے گھر میں نظر بند رہنے کے علاؤہکئی سال بھارت کی جیلوں میں قید رہے اور ذہنی و جسمانی اذیتیں بھی برداشت کیں- انہوں نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے کشمیریوں کی آواز بلند کرنے اور حق خودارادیت حاصل کرنے کی جدوجہد میں بہت اہم کردار ادا کیا ،سید علی گیلانی کی جدوجہد آزادی بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کے ناقابل تسخیر عزم و حوصلے کی داستان ہے-ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی جان کی قربانی دے کر بھارت کے ظلم و جبر کا چہرہ دنیا کو دکھایا- دنیا کی تمام حریت تحریکوں کے لیے سید علی گیلانی رحمۃ اللہ کی جد وجہد رہتی دنیا تک مشعل راہ ہے- نازیہ توحید نے کہاکہ سید علی گیلانی ایک نڈر رہنما تھے جو مکار دشمن کیساتھ کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ کرنے کے بجائے محکوم کشمیری عوام کے حقوق کے لیے لڑے – وہ اپنی پوری زندگی جہاد کشمیر کے لیے وقف کرنے والے ایک ایسے رہنما تھے جنہیں عزم و استقلال کا کوہِ گراں اور بھارت کے خلاف مزاحمت کا استعارہ کہا جاتا ہے۔ ان کا مشن کشمیری عوام کی آزادی اور استصواب رائے کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ الحاق تھا جس کے لیے انہوں نے پوری زندگی جدوجہد کی عظمی عمران کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی برادری ہزاروں لا پتہ کشمیریوں کی بازیابی کیلئے موثر کردار ادا کرے –
سید علی گیلانی کی کشمیر کاز سے غیر متزلزل وابستگی آزادی کی تحریکوں کے لیے مشعل راہ ہے ` ڈاکٹر حمیرا طارق

ٹیگز:
ڈاکٹر حمیرا طارق
