پنجگور کے علاقے وشبود سے ایک نوجوان طالب علم کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت سمع ولد شکر اللہ ساکن سوردو پنجگور کے نام سے ہوئی ہے، جسے گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
پنجگور وشبود سے نوجوان طالب علم کی لاش برآمد

